Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستان کا دورہ کامیاب اور مثبت ، تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے ، امریکی ارکان کانگریس

امریکی اراکین کانگریس نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

رکن کانگریس جیک وارن برگ مین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہم ہیں ، مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، اس شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے۔

کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہم پاکستانیوں کی میزبانی کے شکر گزار ہیں، ہمیں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی محنتی، تعلیم یافتہ اور خاندانی ہیں، معاشی سلامتی کیلئے دونوں ملک مل کر کام کرینگے، امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن ہمارے لیے ایک سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہوں نے ہماری سرزمین پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

Related posts

اسلام آباد کی نئی سڑکیں شہداء کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان

Mobeera Fatima

ایتھوپیا ، شادی میں شرکت کیلئے جانیوالوں کا ٹرک دریا میں جا گرا ، 71 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا فرنچائز کے ساتھ سفر ختم ہوگیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment