Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی ایس ایل10، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی نئے انداز میں انٹری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے ملکی وغیر ملکی کرکٹرکو ثقافتی رنگ میں ڈھال کر نئے انداز میں انٹری کرادی۔

پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغازسے قبل پشاورزلمی کے چئیرمین جاوید افریدی نے گزشتہ روز ٹیم کے اعزازمیں اعشائیہ دیا جس میں کھلاڑیوں کےعلاوہ سپورٹ اسٹاف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب میں پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم، ہیڈ کوچ محمد اکرم، مینٹوراورصدرانضمام الحق سمیت پوری پشاورزلمی اسکواڈ نے شرکت کی۔

زلمی نے اپنے ملکی اورغیر ملکی کرکٹرز کی پشاوری روایتی کھانوں اور باربی کیو سے تواضع کی جبکہ قومی لباس شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ کے علاوہ پشاوری ٹوپی بھی پہنائی۔

پشاورزلمی کی جانب سے ملکی وغیرملکی کرکٹرکو ثقافتی رنگ میں ڈھالنے کی تصاویر و ویڈیوزسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

Related posts

عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ ، آج تین بجے سنایا جائیگا

Mobeera Fatima

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع

Mobeera Fatima

جشن آزادی معرکہ حق ، کراچی میں خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح

Mobeera Fatima

Leave a Comment