Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ کے شہریوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کیلئے شام میں ترکیے کی سرحد کے قریب قائم خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے ، غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیے شامی حکومت سے رابطے میں ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیے کے 2 ادارے کر رہے ہیں تاہم ترکیے کے دونوں اداروں نے اس منصوبے کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔

اس سے قبل  امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کے لوگوں کو شام میں بسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے اس حوالے سے شامی حکومت سے رابطہ کیا تھا تاہم شام کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ انہیں کسی رابطے کا علم نہیں۔

Related posts

شہید فوجی جوانوں کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

Mobeera Fatima

پارلیمنٹ میں تعاون ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے سینٹ کی 2 نشتسیں مانگ لیں

Mobeera Fatima

ہربھجن، یوراج سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز کیخلاف کیس

Mobeera Fatima

Leave a Comment