Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نواز شریف پھر سیاسی میدان میں آ گئے ، ملک گیر جلسوں کا پروگرام بنا لیا

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طویل عرصے بعد سیاسی میدان میں واپسی ہو گئی۔

سابق وزیراعظم نے عوامی رابطے کے لیے ملک گیر جلسے جلوسوں کا پروگرام بنا لیا جس کا آغاز پنجاب سے ہو گا۔

سابق وزیر اعظم بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ، اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے گزشتہ روز نواز شریف کے ساتھ لاہور میں ملاقات کی تھی۔

عبدالمالک نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ، جس پر نواز شریف نے اپنا سیاسی اور جمہوری کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے بھی ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

کینیڈا کے بعد چین کا بھی جوابی وار ، امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کر دیا

Mobeera Fatima

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران روانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment