Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وفد کی ملاقات ، تعلقات بڑھانے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایرک میئر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

امریکی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شعبہ معدنیات میں وسیع استعداد موجود ہے، امریکی کمپنیوں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور انکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں ، سرمایہ کاری اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانا ضروری ہے ، انسداد دہشتگردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانا چاہتےہیں۔

اس موقع پر امریکی عہدیدار ایرک میئر نے منرلز انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی ، امریکی وفد نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔

Related posts

ایران، بس حادثے میں جاں بحق زائرین کی میتیں آج پاکستان لائی جائیں گی

Mobeera Fatima

آزاد کشمیر میں تیز بارش اور برفباری، گلگت میں شدید برفباری سے نظام درہم برہم

Mobeera Fatima

امریکی صدر کی حماس کو آخری وارننگ، خطرناک نتائج کی دھمکیاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment