Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو پیدا نہیں کیا ، ٹیرف سے اربو ڈالر امریکا لا رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی گزشتہ نااہل قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، ٹیرف دوا کے طور پر کام کر کر رہا ہے ، کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کئے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے، ٹیرف کے حوالے سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ٹیرف کے بعد ایشیائی اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف اسٹاک مارکیٹس میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے جس سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Related posts

ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Mobeera Fatima

بھارت امریکہ ہے نہ پاکستان افغانستان ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

Mobeera Fatima

عادل راجہ کی 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ معافی کی اپیل مسترد

admin

Leave a Comment