Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کی جانب بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، اب بھی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ معاہدوں پر نظر ثانی اور فی یونٹ قیمت میں کمی کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں ریلیف اعلان کر دیا گیا۔ مختلف کیٹگریز کے صارفین کیلئے موجودہ ریٹس اور نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق 50 یونٹ تک والے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے جب کہ 51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت9 روپے37 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

Related posts

سپریم کورٹ ، مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

admin

اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

مہنگی ترین لیگ کروانے کی خبریں غلط ، آئی پی ایل طرز پر ٹورنامنٹ تشکیل دینگے ، سعودی عرب

Mobeera Fatima

Leave a Comment