Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں حضرت علیؓ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج حضرت علیؓ کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

حضرت علی ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، لاہور میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرون اکبری گیٹ سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

لاہور میں یوم ِ شہادت حضرت علیؓ پر 7ہزار سے زائدپولیس افسران واہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، 600 سے زائدٹریفک اہلکار اورایلیٹ پولیس کی72 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ مجالس اورجلوسوں کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہو گا جو کہ کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں میں جا کر اختتام پذیر ہو گا، جلوس کے راستوں پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ جلوس میں شرکت کرنے والوں کو صرف واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہو گی۔

Related posts

عافیہ صدیقی کیس ، وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو نوٹس بھیجنے کا معاملہ رک گیا

Mobeera Fatima

فرح خان کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ

admin

پنجاب اسپیڈ کی طرح پاکستان اسپیڈ بھی نظر آنا شروع ہوگئی، چیئرمین چائنہ ایگزم بینک

admin

Leave a Comment