Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

میٹرو ٹائم نیوز کی خبر پر ایکشن ، غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنیوالے سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے میٹرو ٹائم نیوز کی خبر پر کارروائی کرتے ہوئے غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنیوالے سی ڈی اے کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا۔

افسران نے اسلام آباد کے مختلف موضع میں رشوت کے عوض غیر متعلقہ لوگوں کو اربوں مالیت کے 43  پلاٹ الاٹ کئے تھے ، ایف آئی اے نے گرفتار افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں ، گرفتار ملزمان سی ڈی اے میں بطور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ تعینات تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مجموعی طور پر 46 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ میں مشکوک شخص نے شناختی کارڈ پر اپنا نام تبدیل کرکے 22 پلاٹس اپنے نام کروا لئے تھے ، میٹرو انویسٹی گیشن کی ٹیم نے معاملے کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد پارلیمان میں سینیٹر پلوشہ خان نے معاملہ اٹھایا تھا۔

Related posts

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

Mobeera Fatima

اسرائیلی حملے ، پاکستانی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

پیٹرولیم لیوی سے 1311 ارب روپے وصولی کا ہدف، عوام کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment