Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر نیشنل گارڈ بحرین کی ملاقات ، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں میں دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون میں اضافے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی تعریف کی۔

 

Related posts

خود کو بہت ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی ہوں، علیزے شاہ

Mobeera Fatima

پاکستان سے مذاکرات مجموعی طور پر مثبت رہے، آئی ایم ایف

Mobeera Fatima

شمالی کوریا کا ہائپرسونک میزائل فضا میں پھٹ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment