Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ڈالر معمولی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 549 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 749 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 200 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ کاروبار میں تیزی کے رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی ڈالر سستا ہو گیا ، انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 280 روپے 7 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی 6 فرنچائزز کا نئے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ

Mobeera Fatima

26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے2 سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط

Mobeera Fatima

اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد،شوہر گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment