Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز  اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 477 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار 536 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 5 پیسے کا ہو گیا ہے۔

Related posts

ٹم ڈیوڈ کی شاندار بیٹنگ، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف واضح برتری

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Mobeera Fatima

محمد عباس نے جنوبی افریقہ کے خلاف 26 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment