Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا

اسلام آباد: جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 16 افراد کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اور ان افراد کو 18 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت رؤف حسن اور شاہ فرمان بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جبکہ 14 مارچ کو علیمہ خان طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔

جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ اور جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔

جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ اور نوٹسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

Related posts

کراچی، گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ میں کیبل فالٹ، پانی کی فراہمی متاثر

Mobeera Fatima

راولپنڈی میں منسوخ کئے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری

Mobeera Fatima

اگر اتفاق رائے پیدانہ ہوا تب بھی ترمیم پیش کی جائے گی،خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment