Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، ملتان، لیہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخو پورہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔

Related posts

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ کل ہو گا

Mobeera Fatima

ریپڈ سپورٹ فورسز کا اپنی حکومت قائم کرنیکا اعلان ، سوڈان کی تقسیم کے خدشات بڑھ گئے

Mobeera Fatima

پی سی بی کے 5 مینٹورز کو ماہانہ 50 ، 50 لاکھ روپے تنخواہ ادا کرنیکا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment