Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی دعوت پر فٹبالر محمدریاض سی ایم ہاؤس آئے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے فٹبالر کو فٹ بال کاسرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے محمد ریاض کو10 لاکھ روپے کاچیک بھی دیا، انہوں نے کہا کہ محمد ر یاض جیسے لوگ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی قدر کریں گے۔

واضح رہے کہ ہنگو سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض بیرون ملک فٹبال میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، فٹبالر محمدریاض کی حلوائی کی دکان پر کام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ نے انہیں وزیراعلیٰ ہاؤس بلایا تھا۔

Related posts

پوری قوم کو پاک فوج کے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار

admin

پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 83 ارب کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment