Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا الزام، عمر ایوب اور علیمہ خان طلب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب اور علیمہ خان کو سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جے آئی ٹی نے طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو کل پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی کے پاس عمر ایوب اور علیمہ خان کے حوالے سے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی بہن اور عمر ایوب کو کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اور جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔ پیش ہونے والوں میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، شاہ فرمان، اسد قیصر، پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر کنول شوذب سمیت دیگر شامل ہیں۔

Related posts

ترسیلات زر 10.7 فیصد بڑھ کر 30.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

مسافر کوچ اور ٹریلر میں ٹکر ، 3 افراد جاں بحق،10 سے زائد زخمی

Mobeera Fatima

ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1286 روپے کی ہوگئی

admin

Leave a Comment