Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 14 ہزار پوائنٹس کی حد کھو دی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر مثبت میں تبدیل ہو گیا ، اس کے بعد ایک بار پھر انڈیکس میں گراوٹ دیکھی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 724 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 632 پوائنٹس پر آ گیا۔ کاروبار میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے پر آ گئی

Related posts

پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

Mobeera Fatima

مریم نواز کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس ، ڈپٹی کمشنر کی سرزنش ، وضاحت طلب

Mobeera Fatima

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پھر بغیر کارروائی کے ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment