Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا

مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز اور تراویح کی ادائیگی کے لئےکھول دیا گیا ۔

ادارہ امور حرمین نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا مجموعی رقبہ 12 لاکھ 14 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے۔

تیسری توسیع کے جن حصوں کو رمضان المبارک میں فرض نمازوں اور تراویح کے لئے کھولا گیا ہے ان میں گرائونڈ فلور، پہلی منزل، میزنائین، دوسری منزل اور دوسری منزل میزنائین کے ساتھ چھت کا حصہ شامل ہے۔

مسجد میں کی جانے والی تیسری توسیع میں بچھائے جانے والے قالینوں کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ 17 ہزار واٹر کولرز رکھے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں 11 ہزار 436 وضو کرنے اور 120 نماز پڑھنے کے مقامات ہیں جبکہ 80 دروازے اور 28 لفٹیں نصب کی گئی ہیں۔

Related posts

پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کمی کا امکان

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ڈیڈلائن دے دی

Mobeera Fatima

بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment