Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپئننزٹرافی بدترین کارکردگی، قومی ٹیم کیلئے نیا کوچ مقرر کئے جانے کا امکان

چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے اگلے ہفتے نیوزی لینڈ سے قبل ہی ہیڈ کوچ سے متعلق سوالات اٹھنا شروع ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےعاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا لیکن ماہرین، مبصرین اور شائقین سوال کررہے ہیں کیا ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد انہیں عہدے میں توسیع دی جائے گی؟

اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے لیے نیا کوچ مقررکیا جاسکتا ہے،عاقب جاوید ایک دن پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کا دفاع کرتے رہے جس پر انہیں سابق کرکٹرز کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

دوسری جانب چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے اگلی سیریز میں بریک لینے کے لیے مشاورت شروع کردی۔

Related posts

حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 919 ارب روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب

Mobeera Fatima

پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے ، فچ کی رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment