Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپئنز ٹرافی، میزبان پاکستانی ٹیم کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ رائونڈ سے باہر ہونیوالی میزبان پاکستان کی ٹیم کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (62 کروڑ روپے سے زائد) کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنزاپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالردئیے جائیں گے۔

اسی طرح سیمی فائنل فائنلسٹ ٹیموں کو 560,000 ڈالر ملیں گے، پاکستان سمیت گروپ مرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیموں کو 140,000 ڈالر انعام دیا جائے گا۔

ہرگروپ مرحلے کی جیت فاتح ٹیم کیلئے 34 ہزار ڈالر جبکہ ٹورنامنٹ کی پانچویں اور چھٹے نمبر کی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے، تمام 8 ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی ضمانت بھی ملے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے سال 2017 کے مقابلے میں مجموعی طور پر ٹیموں کو 53 فیصد اضافی انعامی رقم دی جائے گی۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، 5 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

والدین بچوں سے موبائل لیکر تعلیم وشعور دیں، صحیفہ جبار

Mobeera Fatima

پاکستان کا ایشین سینئر فینسنگ چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment