Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، افتتاحی میچ اسلام آبادیونائیٹڈ اورلاہورقلندرزکے درمیان 11اپریل کو کھیلا جائے گا۔

6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، کراچی اورملتان کے اسٹیڈیمز5،5 میچز کی میزبانی کریں گے، قذافی اسٹیڈیم لاہور 18 مئی کو پی ایس ایل فائنل سمیت 13 میچز کی میزبانی کرے گا۔ایک نمائشی میچ 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 10 کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر ون سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا،کراچی کنگز جو لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فاتح ہے 12 اپریل کو گزشتہ ایڈیشن کی رنر اپ ملتان سلطانز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کراچی میں کرے گی۔

Related posts

محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا

Mobeera Fatima

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کیلئے بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کا اجراء

Mobeera Fatima

سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment