Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے کو نج کاری کیلئے دوبارہ لائیں گے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر ِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو نج کاری کیلئے دوبارہ لائیں گے۔

پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے، پاکستان بینکنگ سمٹ 2025ء اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع کر کے دیے ہیں، وزیر خزانہ نے کہا کہ تیل و گیس کے شعبے کو بینکنگ سیکٹر نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا کام ٹیکس جمع کرنا ہو گا، ٹیکس پالیسی بنانا وزارتِ خزانہ کا کام ہو گا۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات جاری ہیں۔

اداروں میں اصلاحات کے لئے کوشاں ہیں،ہم اصلاحات کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلسل خسارے کو دیکھ کر فیصلے کررہے ہیں۔

ریفارمز اور پرائیویٹائزیشن ہی ملک کے لئے درست سمت ہے، ہمیں مستحکم گروتھ کی طرف جانا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجکاری سے بہت سے دیگر شعبوں میں ترقی ممکن ہو گی۔

Related posts

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش، ملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

وفاقی بجٹ 2024-25، 7 سے 9 جون کے درمیان پیش کرنے کی تجویز

admin

آئی ایم ایف سے قرضے لے کر کب تک ملک چلائیں گے؟ چیئرمین نیب

Mobeera Fatima

Leave a Comment