Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل لانچ ، 28 فروری سے دستیاب ہو گا

نیا فون خریدنے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل لانچ کر دیا۔

نیا آئی فون سفید اور سیاہ رنگوں میں 28 فروری سے مختلف ممالک میں دستیاب ہو گا، جس کی قیمت 599 ڈالر سے شروع ہو گی ،آئی فون 16 ای کا ڈیزائن آئی فون 16 جیسا ہی ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ نئے فون میں جدید اور ماڈرن ڈیزائنز اور اپ ڈیٹڈ فیچرز دیئے جائیں گے، فون میں 48 میگا پکسلز کیمرا اور 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے جو سنگل چارج پر دیگر کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ چلتا ہے۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

روس کیخلاف جنگ ، نیٹو یوکرین کو 43 ارب ڈالر کی فوجی امداد دے گا

Mobeera Fatima

سندھ میں فزیکلی ان فٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment