Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں طلب

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کیلئے کوشاں ہے ، اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کر لیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی اور موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی۔

 

Related posts

ایبٹ آباد، 77 سال سے پکی سڑک کے منتظر دکھن پیسر کے رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کام شروع کردیا

admin

پاکستان کی جانب سے گرفتار دہشت گرد امریکی عدالت میں پیش

Mobeera Fatima

پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment