Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل

تمام تر خدشات اور پڑوسی ملک کی بدگمانیوں و منفی رپورٹنگ کے باوجود آج آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہورہا ہے۔

صدر آصف علی زرداری میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے، پاکستان ائیر فورس کی جانب سے شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کیا جائے گا۔

سہ ملکی سیریز میں گذشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب پورا کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

بابراعظم، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی سمیت تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں، حارث رؤف بھی فٹ ہو چکے ہیں لیکن وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسن سمیت کئی میچ ونرز موجود ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ بیٹنگ کے لئے ساز گار ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

Related posts

ترکی میں گرمی کا 55 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال، انتظامیہ کا اسلام آباد سیل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

Mobeera Fatima

Leave a Comment