Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ کے 6 نئے مستقل اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نئے تعینات ہونے والے ججوں سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم ، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے قائم مقام جج کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی، اٹارنی جنرل، وکلاء، لاء افسران اور عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نئے ججوں کی تقرری کی منظوری دی تھی۔

Related posts

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Mobeera Fatima

کیا مفتاح اسماعیل کی پارٹی جوائن کرنے والوں کو مفت کوکومو ملیں گے؟

Mobeera Fatima

یحییٰ آفریدی ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment