Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

محفوظ، ترقی یافتہ پنجاب بنائیں گے جو برداشت اور امن کی مثال بنے گا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محفوظ اور ترقی یافتہ پنجاب بنائیں گے جو برداشت اور امن کی مثال بنے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتہا پسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے جاری پیغام میں کہا کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندانہ رویے اور دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر انتہا پسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ اور کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ انتہا پسندانہ نظریات اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جبکہ حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ اور حکومت پنجاب کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد بہتر معاشرہ تشکیل دینا ہے۔ محفوظ اور ترقی یافتہ پنجاب بنائیں گے جو برداشت اور امن کی مثال بنے گا۔

Related posts

مختلف لوکیشنز پر موجود دفاتر میں ڈیٹا کا تحفظ ایک بڑا چیلنج قرار

admin

خیبرپختونخوا بار کونسل کا آج صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان

Mobeera Fatima

مرغی کی قیمت میں مزید کمی ، انڈوں مزید مہنگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment