Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دلائل سے پہلے ہمارا ریکارڈ واپس کروایا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ استدعا ہے دلائل سے پہلے ہمارا ریکارڈ واپس کروایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 اراکین اپنی آئینی مدت پوری کر چکے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اور 2 اراکین کے لیے ناموں پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کرانے سے پہلے تاریخ دی تھی۔ اور ہم نے انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو کروائے تھے۔ جبکہ الیکشن کمیشن کے7 سوالوں کے جوابات جمع کروا چکے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج درخواستوں پر تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چھاپے کے دوران ہمارا ریکارڈ لے لیا تھا۔ استدعا ہے دلائل سے پہلے ہمارا ریکارڈ واپس کروایا جائے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ بیرسٹر گوہر، اکبر ایس بابر اور دیگر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے جواب جمع کرایا ہے۔ اور دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزاروں کے جمع کرائے گئے دستاویزات کی کاپیاں آپ لے لیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مارچ کے پہلے ہفتے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Related posts

مرغی کا گوشت مزید مہنگا، انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے کی سطح پر برقرار

Mobeera Fatima

زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

admin

کولمبیا کے صدراتی امیدوار میگوئل اوریبے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment