Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سعودی عرب میں رمضان کے چاند کی پیدائش 28 فروری کی رات ہو گی، ماہر فلکیات

امت مسلمہ کو شعبان کے مہینے کے بعد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا انتظار ہوتا ہے، سعودی عرب ماہ رمضان کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین فلکیات نے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضا ن کے چاند کی پیدائش جمعہ 28 فروری کی رات 3 بج کر 44 منٹ پر ہوگی۔

یاد رہے کہ سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔ یکم ر مضان کا باقاعدہ اعلان سعودی عرب کی سپریم کورٹ کر ے گی۔

فلکی حساب سے رواں سال ماہ رمضا ن 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔ اس طرح سعودی اور دیگر خلیجی ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میں 28 فروری کو 29 شعبان ہو گا اور اس دن رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو گا، جس میں چاند کی رویت کے بارے میں فیصلہ ہو گا، اگر شعبان کا مہینہ 29 کا ہوا تو پاکستان میں یکم رمضا ن مارچ کی پہلی تاریخ کو ہو گا اگر شعبان مہینہ تیس کا ہوا تو یکم ر مضان کا آغاز دو مارچ سے ہو گا۔

Related posts

ڈیرہ اسماعیل خان اور نوابشاہ میں فائرنگ کے واقعات ، 11 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

بشار الاسد کی مشکلات میں اضافہ ، اہلیہ نے طلاق کیلئے روسی عدالت میں درخواست دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment