Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 509 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 810 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 5 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

سونے کے نرخوں میں معمولی کمی

admin

فیصل آباد: انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Mobeera Fatima

ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات

Mobeera Fatima

Leave a Comment