Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یوم یکجہتی کشمیر  کے موقع پر اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی، اس میں وفاقی وزرا، دفترخارجہ حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے  شرکت کی،شرکا نے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔

ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

مختلف شہروں میں جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی، ان کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔

Related posts

سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج چیلنج، فریقین سے جواب طلب

Mobeera Fatima

پاکستان کے ایم ایم اے کے عالمی کامیابیوں پر سفیر ثاقب کی تعریف، نئے سال کی نیک خواہشات کا اظہار

admin

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment