Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

روس کیساتھ 3 سالہ جنگ میں45 ہزار سے زائد یوکرینی شہری ہلاک ہوئے، صدر یوکرین

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس کیساتھ 3 سال کی جنگ میں 45 ہزار ایک سو یوکرینی شہری ہلاک ہوئے۔

برطانوی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے صدرزیلینسکی نے کہا کہ 3 لاکھ 90 ہزار یوکرینی شہری روس کے ساتھ جنگ میں زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ روسی مارے گئے، 6 سے 7 لاکھ روسی زخمی بھی ہوئے ہیں،  روسی فوج کے کئی افسر اورسکیورٹی اہلکاراب بھی لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ  جرمن چانسلر اولاف شولز کا روس کے صدر پیوٹن سے 2 برس بعد فون پررابطہ ہوا ہے جس پرروس کے صدر نے کہنا تھا کہ انہوں نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماسکو اب بھی بات چیت بحال کرنے کے لیے تیار ہے، مگر معاہدے کے لیے تنازع کی جڑ ختم کی جائے۔

Related posts

شرائط پوری ہوں تو امریکا سے براہ راست مذاکرات ممکن ہیں، ایران

Mobeera Fatima

لاہور تعلیمی بورڈ سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

Mobeera Fatima

پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس، سپریم کورٹ نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment