Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بائولنگ اوسط 100 ، بیٹنگ کی 9 ہے ، وسیم اکرم نے فہیم اشرف کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھا دیا

چیمئینز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل خان کی شمولیت پر شائقین کے بعد سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی سوالات اٹھا دیئے۔

وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ‘آؤٹ آف بلیو’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بائولنگ اوسط 100 اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی ہے ، اب آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی جیتے مگر یہ آسان نہیں ہو گا ، دنیا بھر کی ٹیموں نے برصغیر کی پچز کے باعث اسپنرز کی تعداد بڑھائی ہے لیکن پاکستان صرف ابرار احمد کیساتھ جا رہا ہے۔

دوسری جانب سابق کرکٹرز تنویر احمد، کامران اکمل اور باسط علی نے بھی آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی واپسی پر سوالیہ نشان اٹھایا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم نے مجھے خاص طور پر انسانی حقوق کا قلمدان سونپا ہے، وزیرقانون

admin

ڈھاکا: مسافر بس دریا میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Mobeera Fatima

Leave a Comment