Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار رہا ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کی قدر بھی بہتر ہو گئی۔

جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1129 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ  15 ہزار 167 کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس میں اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح بحال ہو گئی تھی۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آیا ہے ، انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔

Related posts

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment