Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملتان اور لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا

لاہوراور ملتان میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت برقرار ہے۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 11 روپے کلو سستا ہوا، سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نئے نرخ 584 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 389 جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ملتان میں مرغی کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 370 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 384 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ملتان میں فی درجن انڈے 254 روپے کی سطح پر برقرار ہیں جبکہ لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 270 روپے مقرر کی گئی ہے۔ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔

Related posts

پاکستان کا امریکی ٹیرف مذاکرات سے کامیاب اخراج

Mobeera Fatima

قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ ، آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ، استور مارخور کا پرمٹ 3 لاکھ 56 ہزار ڈالر میں نیلام

Mobeera Fatima

Leave a Comment