Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے تین کروڑ روپے تک بلا سود قرض دینے کا اعلان کر دیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 3 کروڑ روپے تک کا بلا سود قرض دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن کو 3 کروڑ سے زیادہ کا قرضہ چاہیے وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنا کاروبار کرنا اس سے پہلے اتنا آسان نہیں تھا،آسان شرائط پر قرضہ دیں گے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولتیں فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کے ثمرات اب عوام تک پہنچ رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، معیشت دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔

Related posts

امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 144 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Mobeera Fatima

لاہور قلندرز نے انگلینڈ کےڈیرن گف کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی

Mobeera Fatima

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment