Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بیرسٹر گوہر کی پشاور میں اہم شخصیت سے ملاقات ، اگلے تین روز اہم

چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی تین روز پہلے پشاور میں اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہم شخصیات کی طویل ملاقات پیر کے روز ہوئی جس میں ملک میں جاری سیاسی تناؤ اور تحریک انصاف کے جیلوں میں قید کارکنوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین بھی موجود تھے، بیرسٹر گوہر خان کو اسلام آباد سے خصوصی طور پر بلایا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں عمران خان کو ملک کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنج سے آگاہ کرنے کے بارے میں بھی بات ہوئی ، ملاقات میں تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

Related posts

کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ، قبل از وقت انتخابات کا اعلان

Mobeera Fatima

3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ڈیڈلائن دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment