Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 خارجی دہشتگرد مارے گئے

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خارجی دہشتگر دہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 خارجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ، دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز ضلع خیبر اور ٹانک میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔

Related posts

موسم گرم اور خشک رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

Mobeera Fatima

فنڈز کی کمی ، پختونخوا حکومت کا پرائمری اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ کرنیکا فیصلہ

Mobeera Fatima

عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا ، عمر ایوب

Mobeera Fatima

Leave a Comment