Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 326 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 14ہزار556 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہندریڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ، انٹر بینک میں 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور شکیل خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

Mobeera Fatima

عمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

Mobeera Fatima

شکیب الحسن بنگلہ دیش کی بجائے دبئی چلے گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment