Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چینی سرمایہ کاروں سے 25 کروڑ ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہشمند ہیں ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔ چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہش مند ہیں۔

چینی میڈیا کوانٹرویو میں وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنا چاہتا ہے ، مصرکی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کیلئے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات جاری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے فیز میں چین سے مزید تعاون کا خواہاں ہے اور اگلے مرحلے میں اسپیشل اکنامک زونز، زراعت، آئی ٹی سیکٹرز میں وسعت لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی بڑھائی جائے گی۔

Related posts

دنیا کو دکھانا ہوگا انسداد دہشتگردی عدالتیں بھی کام کر سکتی ہیں، چیف جسٹس

Mobeera Fatima

غزہ میں خوراک ، ادویات کی شدید قلت ، اسرائیلی بمباری سے یحییٰ سنوار کے بھائی سمیت 144 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے پر اتفاق

Mobeera Fatima

Leave a Comment