Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت ملتان میں شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ ٹکٹ ملتان میں 11 نجی کوریئر کمپنی سینٹرز پر دستیاب ہوں گے جبکہ فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے لئے داخلہ مفت ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے، وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 150 روپے اور پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ 100 روپے مقرر کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں دونوں ٹیسٹ میچز 17 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Related posts

لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی میں آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

پشاور اور لاہور میں چینی کے نرخ سامنے آ گئے

Mobeera Fatima

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا

Mobeera Fatima

Leave a Comment