Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

معاشی استحکام کے عوام کو دیرپا ثمرات ملیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ افراط زر مستحکم ہونے کے باعث معاشی استحکام کے عوام کو دیرپا ثمرات ملیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کے حوالے سے مسائل کو انتظامی بنیادوں پر حل کیا۔ اور ملکی ترسیلات میں اضافہ ہوا ہے۔ افراط زر کو 38 فیصد سے کم کر کے 4.1 فیصد پر لے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ مرحلہ وار کم ہو گا۔ اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے۔ جبکہ ترسیلات زرمستحکم ہو رہی ہیں۔ ترسیلات زر رواں مالی سال 35 ارب ڈالر رہیں گی۔

کاروباری افراد سے متعلق ملاقات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سے ملاقات خوش آئند رہیں۔ اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطہ ضروری ہے۔ انڈسٹری کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے۔ اور اسٹیٹ بینک کی طرف سے امپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ اور کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس ہے۔ اور امید ہے کہ دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس آئے گا۔ آج ڈالر کی دستیابی کا ایشو نہیں اور امپورٹ کے لیے دستیاب ہے۔

Related posts

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں آج جی ایچ کیو میں تقریب ہوگی

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی سمیت دوسری جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

اوپن اے آئی کی نئی تحقیق، چیٹ بوٹس واقعی قابلِ اعتماد یا محض ایک تکنیکی فریب؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment