Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے۔

سدرہ امین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے والد کے انتقال کی اطلاع دی گئی، ساتھ ہی کرکٹر کی جانب سے والد کی مغفرت کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کی بیٹر نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان شاء اللہ۔

وااضح رہے کہ کچھ روز قبل سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

کراچی، کارساز پر خاتون ڈرائیور نے موٹر سائیکل سواروں کو کُچل دیا، مقدمہ درج

Mobeera Fatima

امریکا کیساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ، یورینیم افزودگی جاری رہے گی ، ایران کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment