Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے کی پرواز کل اسلام آباد سے پیرس روانہ ہو گی

پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو گئیں، قومی ائیر لائن کی پرواز کل اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا، پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن آپریٹ کی جائیں گی۔

پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کے حساب سے انتہائی پرکشش ہے،اسلام آباد سے پرواز صبح ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہوگی اور سہ پہر 4 بجے پیرس پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق پیرس سے پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی اور صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی، ترجمان کے مطابق مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔

Related posts

عدت کیس میں سزا معطل کی جائے ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

admin

بھارتی کرکٹ ٹیم کی وکٹری پریڈ، پورا ممبئی اُمڈ آیا، ناقابلِ یقین مناظر

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت نے پاکستان کا پہلی ای کیٹل مارکیٹ قائم کردیا

admin

Leave a Comment