Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چند ماہ میں بہت سی معاشی کامیابیاں حاصل کیں، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چند ماہ میں ہم نے معاشی طور پر بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ اور حکومت نے معاشی استحکام کے لیے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں ہم نے معاشی طور پر بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اور اسٹاک ایکسچینج میں بہتری بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے معیشت کے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات متعارف کرانی ہیں۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کر رہے ہیں۔

Related posts

چیمپیئنز ٹرافی ، بارش کی وجہ سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مدینہ منورہ میں حج انتظامات کا جائزہ

Mobeera Fatima

پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی عالمی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کر لیں

admin

Leave a Comment