Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قبر ایک ، مردے تین ، نیا سال سب کیلئے بھاری ، کوئی تبدیلی نہیں آئیگی ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیا سال سب کیلئے مزید بھاری ہو گا، کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔

د دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں ، یہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گے فیصلہ تو کسی اور نے کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کوئی سن ہی نہیں رہا، جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کرا سکتے، آپ کا خیال ہے کہ وہ مذاکرات کا نتیجہ نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قبر ایک ہے اور مردے دو نہیں بلکہ تین ہیں، پہلے میں دو کہتا تھا اب تین کہتا ہوں۔ نئے سال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

 

Related posts

خیبرپختونخوا کے 3 بیوروکریٹس کو گورنر سے ملاقات مہنگی پڑ گئی

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سی ڈی اے عملے کو پارلیمنٹ سے نکالنے کی تردید کردی

Mobeera Fatima

پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment