Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راستوں کی بندش ، کھانے پینے کی اشیاء لیکر پارا چنار جانیوالی 25 گاڑیاں ٹل سے واپس روانہ

پارا چنار کا راستہ نہ کھلنے کے باعث کھانے پینے کے سامان سے لدی 25  گاڑیاں 4 دن انتظار کے بعد ٹل سے واپس چلی گئیں۔

ہنگو کی ضلعی انتظامیہ  کے مطابق بگن کے قریب مندوری میں احتجاجی دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں لہٰذا اشیائے خورد و نوش خراب ہونے کے خدشے کی وجہ سے گاڑیاں واپس گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم جاوید محسود سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد کرم کے لیے 3 ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔

دوسری جانب مندوری میں دھرنا دینے والے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نومبر کو ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment