Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز آج سے ہو گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز آج ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا۔

گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کی، پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ سنچورین کی کنڈیشن فاسٹ بالرز اور بیٹرز کیلئے سازگار ہے۔

ٹیم میں بابراعظم کی واپسی ہوئی ہے اور تین سال بعد فاسٹ بالر محمد عباس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم چار فاسٹ بالرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

Related posts

دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں ، سیریز کے بعد کپتان شان مسعود کو ہٹائے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

سانحہ اے پی ایس کو 10 سال بیت گئے ، زخم آج بھی تازہ

Mobeera Fatima

پاکستان ایشیا بحرالکاہل خطے میں سب سے زیادہ معاشی خطرات کا ملک قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment