Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج ذمہ داریوں سے معذرت کر لی

اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے فائلیں واپس بھجوا دیں اور کہا کہ اس عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔

26ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی کا انتخاب کیا تھا۔ اور سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن سکے تھے۔

Related posts

شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، پی آئی سی منتقل کر دیا گیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

Mobeera Fatima

چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment