Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، فخر زمان کا یوٹرن

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سابق کپتان بابراعظم کو ڈراپ کئے جانے سے متعلق ٹوئٹ پر لب کشائی کرتے ہوئے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی تردید کردی ۔

ایک انٹر ویو میں فخر زمان نے کہا  ہےکہ میرا ٹوئٹ دراصل صحافیوں اور سابق کرکٹرز کیلئے تھا جو بابراعظم کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے، وہ انکی ٹیم میں کارکردگی کو نظر انداز کررہے تھے البتہ میں نے بورڈ پر تنقید نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک لمحے سوچا مجھے ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ میرے ایک بیان کو 100 فیصد غلط سمجھا گیا۔

اوپنر نے فٹنس سے متعلق سوال پر کہا کہ میں نے پی سی بی سے 2 ماہ کے آرام کیلئے درخواست کی تھی کیونکہ مجھے ہائپر تھائیرائیڈزم کی تشخیص ہوئی تھی۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی سیریز، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کردیا

Mobeera Fatima

پہلگام واقعہ بھارت کی ناکام سکیورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے، اجے ساہنی

Mobeera Fatima

ٹورنٹو میں بارش ، 1941 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment